ہری پور میں ن لیگ کے جلسہ کی کامیابی پر مخالفین سخت پریشان ہیں،چودھری محمود بشیر ورک

پیر 22 جنوری 2018 22:12

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف چودھری محمود بشیر ورک نے کہاہے کہ ہری پور میں ن لیگ کے جلسہ کی کامیابی پر مخالفین سخت پریشان ہیں، عوام کے دل آج بھی نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں جوکہ دلوں کے وزیر اعظم ہیں۔ میاں برادران کو عوام سے دور رکھنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ گوجرانوالہ کل بھی ن لیگ کا قلعہ تھا، آج بھی ہے اور اگلے عام انتخابات میں ثابت ہوجائیگا کہ یہ قلعہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری ابراہیم ساقی کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 سے پہلے اور آج کے گوجرانوالہ میں فرق سب کے سامنے ہے، مسلم لیگ نے گوجرانوالہ شہر اور ضلع کو فوکس کرتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں، سات ارب روپے مالیت کا جناح انٹرچینج شہر کے ماتھے کا جھومر بن چکا ہے اور لوگ دور دور سے اس شاہکار فلائی اوور کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کے قابل احترام لوگ ہیں جن کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اور ان کے سکیلوں کو اپ گریڈ کیا گیا۔ تقریب سے میاں عامر فرید، ریاض دھاریوال، اسلام سندھو اور ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی عرفان مظفر چیمہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :