راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی آئندہ سماعت 23جنوری تک کے لئے ملتوی

پیر 22 جنوری 2018 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی آئندہ سماعت 23جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ انسداد منشیات عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت پیر کے روز جج راجہ پرویز اختر نے کی جس میں حنیف عباسی سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ اے این ایف نے کیس میں کسی بھی حوالے سے تفتیش نہیں کی، جو گواہ تھے انہیں بعد میں ملزمان بنا دیا گیا، وکیل صفائی نے دلائل دیئے کہ کیس میں فقط ایک شخص کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اتحاد فارما کو ریلوے کے زریعے ادویات کی بلٹیز بھجوائی گئی۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے اس کی تصدیق کی نہ ہی کراچی سے تصدیق یا سیمپلنگ ہوئی،اے این ایف سرے سے انکاری ہے کہ سپلائی نہیں ہوئی اس کے علاوہ ہمارا موقف ہے کہ ادویات کی سپلائی ہوئی جس کے عوض آن لائن ریکارڈ موجود ہے،الیکٹرانک ٹرانزیکشن قانون موجود ہے جس کے تحت رقوم آتی رہیں،ہمارا پانچ سو کلو گرام کا کوٹہ منظور تھا ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ چھیاسی ہزار گولیاں تیار ہوئئں سولہ ہزار پانچ سو چھیاسی جار بنتے ہیں، وکیل صفائی نے مزید دلائل دئیے کہ تفتیشی افسر نے دوران گواہی تسلیم کیا کہ مختلف بیجز کے زریعے ان گولیوں کے جار سپلائی ہوئے،اے این ایف نے عدالتی حکم پر 5100 جار جو واپس ہوئے تھے ان کی تصدیق اے این ایف نے کی،ہمارے گواہوں پر دباؤ ڈال کر انہیں ہمارے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج 23جنوری تک کے لیے ملتوی کی ۔

متعلقہ عنوان :