گوجر خان،موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا

پیر 22 جنوری 2018 22:00

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) گوجر خان ، دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے فائرنگ کر کے برطانیہ پلٹ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا پولیس مصروف تفتیش تفصیلا ت کے مطابق محلہ حافظ آباد میں رہائش پذیر شیخ عاصم جو کہ انگلینڈ سے آیا ہوا تھا گزشتہ روز دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے اس کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا عاصم باہر گیا تو ملزمان نے نام پوچھنے کے بعد اس پر تین فائر کردیئے جس سے وہ زخمی ہوگیا اورملزمان فرار ہوگئے اس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا گیا جسے طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :