اچھے اساتذہ کو طلبہ کبھی فراموش نہیں کرتے ، بیگم بشارت مرزا کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

پیر 22 جنوری 2018 22:00

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) محنتی اور اپنے کام کو فرض سمجھ کر ادا کرنے والے اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارہ کی نیک نامی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اساتذہ اور طالب علموں کے درمیان باہمی اعتماد کا رشتہ ان کے تعلیمی کیرئیر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اچھے اساتذہ کو طلبہ اورسٹاف کبھی فراموش نہیں کرتا ان خیالات کااظہار قائد ماڈل سکول میں عرصہ پندرہ برس تک درس و تدریس دینے والی معروف ٹیچر فرح قدوس کی ناگہانی وفات پر سکول میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مسز بیگم بشارت مرزا نے خصوصی خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

سابقہ طالب علموں نعمان بشیر عثمان خالد حسنات آصف اور ولید نے بھی اپنی تقاریر میں فرح قدوس کی خدمات پر انہیں شاندار الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا پندرہ برس سے زائد علم کی روشنی بکھیرنے والی فرح قدوس چندماہ قبل کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوئی اور علاج کیلئے انگلینڈ کے ہسپتال میں داخل تھیں جہاں چند روز قبل وہ دارفانی سے کوچ کر گئیںتعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔