ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کونسل آف ہائیر ایجوکیشن ترکی نے پاک ترک ریسرچرزموبلٹی گرانٹ پروگرام کے تحت 11مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی منظوری دے دی

پیر 22 جنوری 2018 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کونسل آف ہائیر ایجوکیشن ترکی نے پاک ترک ریسرچرزموبلٹی گرانٹ پروگرام کے تحت 11مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، پروگرام کے تحت گریجویٹ طلباء اور تعلیمی شعبے سے منسلک اسٹاف کی نقل و حمل کے لئے فنڈز کی فراہمی کے ذریعے پاکستانی اور ترکش اعلٰی تعلیمی اداروں کے درمیان نئے سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جاتا ہے ۔

مذکورہ منصوبے چھ ترجیحی شعبہ جات میں تین سال کے لئے فنڈنگ کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ ان شعبہ جات میں توانائی، غذائی ٹیکنالوجیز، پائیدار ماحولیاتی ٹیکنالوجیز، مٹیریل سائنسز، اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹمز ، روبوٹس اور اسمارٹ سسٹمز شامل ہیں۔ پاکستانی جامعات جنہوں نے اپنے ترکش ہم منصب اداروں کے ساتھ گرانٹ حاصل کئے ہیں اُن میںقائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور کرادینیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترابزون، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور نجے عمر ہالسدیمیر یونیورسٹی نجے، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی اور دملوپینار یونیورسٹی یاکرابوک یونیورسٹی ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اور اکدینیز یونیورسٹی انتالیہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور بارتن یونیورسٹی بارتن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور بِنگول یونیورسٹی بنگول، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور سکاریہ یونیورسٹی سکاریہ یا استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت ریسرچ پروپوزلز کے لیے اگلا اعلان مئی 2018میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :