اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں چار گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں

پیر 22 جنوری 2018 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں چار گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں ،مزید دوگواہوں نے عدالت میں بیان قمبند کروا دئے، بیانات قلمبند کرانے والے گواہوں میں کانسٹیبل غلام حسین اور کانسٹیبل نسیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوموار کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی ملزم سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے فاق کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل میاں عبد الروف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مزید دوگواہوں نے عدالت میں بیان قمبند کروا ئے، بیانات قلمبند کرانے والے گواہوں میں کانسٹیبل غلام حسین اور کانسٹیبل نسیم شامل ہیں، استغاثہ کی تیسری گواہ خاتون کانسٹیبل مریم پیش نہیں ہو ئی ،سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :