وزارت کیڈ نے 108 خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کی پچھلی تاریخوں سے پروموشن کا ٹوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 22 جنوری 2018 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)وزارت کیڈ نے 108 خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کی پچھلی تاریخوں سے پروموشن کا ٹوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،وفاقی نظامت تعلیمات (آج ) منگل کو پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کریگا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوموار کو فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکز ی صدر ملک امیر خان نے وزارت کیڈ سے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر وزیر کیڈ، سیکرٹری کیڈ ، ڈی جی ایف ڈی ای ، ڈائریکٹر سکولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور انشاء اللہ اساتذہ کو درپیش دیگر مسائل کو بھی حل کرایا جائیگا۔

پیر کو وزارت کیڈ نے 108 ایس ایس ٹی خواتین اساتذہ کی پچھلی تاریخوں سے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ وفاقی نظامت تعلیمات (آج ) منگل کوپروموشن پانے والی اساتذہ کے نوٹیفکیشن جاری کریگا۔نوٹیفکیشن جاری ہونے سے مذکورہ اساتذہ یکم جنوری 2016 ئ سے گریڈ18 میں ٹائم سکیل پروموشن کیلئے بھی اہل ہو جائیں گے۔ ن