پمز کے سرجیکل آئی سی یو کے ڈیوٹی ڈاکٹر عزیز بنگش پر میبنہ تشد د کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بڑے پیمز ہسپتال میں لواحقین کی طرف سے سرجیکل آئی سی یو کے ڈیوٹی ڈاکٹر عزیز بنگش پر میبنہ تشد د کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈاکٹر ٖفضل ربی نے تھانہ مارگلہ میں میڈیکل وارڈ 5میں داخل مریض کے لواحقین میں سے ناظر اسلم خٹک کے خلاف دراخواست دی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کے ہیڈ ڈاکٹر فضل ربی نے ناظر اسلم خٹک نامی شخص کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس نے سرجیکل آئی سی یو میں ڈیوٹی ڈاکٹرز رخشندہ اور ڈاکٹر عزیز بنگش پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ناظر اسلم خٹک جسکا مریض پمز کے میڈیکل وارڈ 5میں داخل تھا اور حالت نازک ہونے کی وجہ سے اس نے مریض کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کرنے پر اسرار کیا تھا جسکی وجہ سے ناظر اسلم خٹک اور ڈاکٹروں کے درمیان تلغ کلامی ہوئی جس پر ڈاکٹر فضل ربی نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے اور آئی سی یو میں موجود مریضوں کو ذہنی اذیت دینے کا مقدمہ درج کروایا۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے ڈاکٹر فضل ربی کی درخواست پر ناظر اسلم خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :