اسلام آباد میں ڈکیتی ، رہزنی اور چوری کی 4مختلف وارداتیں

شہریوں کو نقدی موبائل فون ، تلائی زیورات اور 30لاکھ مالیتی پرائز بانڈز سے محروم کردیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی ، رہزنی اور چوری کی 4مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو نقدی موبائل فون ، تلائی زیورات اور 30لاکھ مالیتی پرائز بانڈز سے محروم کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ڈکیتی کی واردات میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے بحریہ ٹائون فیز 5کے رہائشی سعد افضل سے نقدی اور موبائل فون مالیت ایک لاکھ چھین لیااور فرار ہوگئے، سعد فضل اپنے گھر واپس جارہا تھاکہ ہائی وے پر گنگال سٹاپ کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکوں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کورال پولیس نے سعد فضل کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسلح رہزنی کی ایک اور واردات میں نامعلوم مسلح ڈاکوں نے سیکٹر جی تھرٹین کے رہائشی محمد حمزہ سے نقدی وموبائل فون مالیتی دولاکھ لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔محمد حمزہ اپنے گھر کے قریب سروس روڈ کے ساتھ ایک پارک میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک دو نامعلوم مسلح افراد جن میں ایک کے پاس خنجر جبکہ دوسرے کے پاس پسٹل موجود تھا محمد حمزہ سے نقدی اور موبائل فون چھین لیئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ گولڑہ پولیس نے محمد حمزہ کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی۔

تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم چور محسن علی کی غیر موجودگی میں اسکے گھر سے طلائی زیورات اور پرائز بانڈ کل مالیت 2لاکھ چوری کرکے لے گئے محسن علی اپنی بیوی کے ہمراہ صبح 8بجے گھر کو تالا لگا کر دفتر چلے گئے لیکن جب وہ واپس لوٹے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر کی الماریوں سے سامان غائب تھا محسن علی نے تھانہ ترنول میں نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

راہزنی کی واردات میں سیکٹر جی سیکس فور کے رہائشی نعمان اشرف سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے موبائل چھین لیا اور فرار ہوگیانعمان اشرف منڈی موڑ کے مقام پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے تیزی سے اس کا موبائل چھین لیا اور فرار ہوگیا۔ نعمان اشرف نے تھانہ سبزی منڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :