سینیٹر اورنگزیب کا نقیب الله محسود کے قتل میں ملوث پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 22 جنوری 2018 21:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب نے نقیب الله محسود کے قتل میں ملوث پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ کراچی میں ہلاک ہونے والا نقیب الله محسود روزگار کے لئے کئی سال پہلے کراچی گیا تھا، اس کو دہشت گردی کے نام پر قتل کیا گیا۔ اگر اس کے خلاف پولیس ٹھوس ثبوت لے آئی تو ٹھیک ورنہ اس کے قاتل پولیس آفیسر کو پھانسی دی جائے، اس معاملے پر انصاف چاہئے۔

متعلقہ عنوان :