چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی کے ریمارکس پر بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

پیر 22 جنوری 2018 21:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی کے ریمارکس پر بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ ہمارے کچھ سیاسی رہنمائوں کی جانب سے پارلیمان پر حملے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کہا کہ سابق چیئرمین سینیٹ غلام اسحاق خان، وسیم سجاد اور میری تین رولنگز اس معاملے پر ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ کسی دوسرے ایوان کے رکن کی بات کو یہاں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا نام لئے بغیر پارلیمان کی بالادستی کی بات کرنا ہے تو کرلیں۔ سینیٹر فرحت الله بابر نے کہا کہ پارلیمان کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کئے جانے کی مذمت کرتا ہوں۔