سینیٹ اجلاس، سندھ میں گیس کے ذخائر سے ملحقہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات بارے قرارداد منظور

پیر 22 جنوری 2018 21:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ایوان بالا نے سفارش کی ہے کہ حکومت سندھ میں گیس کے ذخائر سے ملحقہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مختار عاجز دھامرہ نے اس حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی ایوان بالا نے منظوری دے دی۔