Live Updates

جسٹس افتخار محمد چوہدری کی عمران خان کے خلاف دائر دو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی

جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا کیس کی سماعت نہیں کی جا سکتی ،ْ فاضل جج کے ریمارکس

پیر 22 جنوری 2018 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج( ویسٹ )واجد علی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر دو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے کیس کی سماعت کی تو فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا کیس کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس پر انتخابات میں اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے خلاف 2کروڑ روپے ہرجانہ بطور ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔ عمران خان نے مذکورہ کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات