لاہور ، پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور ایک لسانی گروہ میں تصادم کے باعث کلاسز منسوخ

جمعیت کی جانب سے ہونے والے پائنیرز فیسٹیول کو سبوتاڑ کرنے کیلئے لسانی گروہ کے طلبہ نے سوشل میڈیا پر پلاننگ کی اور فسادمچایا، انکشاف

پیر 22 جنوری 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور ایک لسانی گروہ میں تصادم کے باعث کلاسز منسوخ کردی گئیں جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ جمعیت کی جانب سے ہونے والے پائنیرز فیسٹیول کو سبوتاڑ کرنے کیلئے لسانی گروہ کے طلبہ نے سوشل میڈیا پر پلاننگ کی اور فسادمچایا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں سرگرم لسانی گروہ کے کچھ ارکان کی سوشل میڈیا پر ہونے والی چیٹ منظر عام پر آئی ہے جس کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ روزجمعیت کا ایونٹ سبوتاڑ کرنے کیلئے پہلے سے پوری پلاننگ کی گئی تھی۔عزیزطوری اوراشرف خان نامی طلبا کے درمیان پائنیر فیسٹیول سبوتاڑ کرنے کیلئے باقاعدہ پلاننگ ہوئی۔ چیٹ میں ایک طالبعلم نے دوسرے سے کہا کہ ’’ جمعیت کچھ نہیں کرے گی ،22 جنوری کوان کاپروگرام ہے، 22 جنوری کاپروگرام کسی صورت نہیں کرنے دیں گے ‘‘۔ دوسرے طالبعلم نے کہا ’’ آپ کابینہ ممبرہو،فیصلہ کرو 22 جنوری کاپروگرام نہیں ہونے دینا، 50 ،60 لوگوں کی ڈیفنس فورس تیاری رکھی جائے‘‘۔