لاہور،شر پسند عناصر نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شعبہ کے داخلی کمرے میں آگ لگائی ، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

پیر 22 جنوری 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی ترجمان خرم شہزادکے مطابق شر پسند عناصر نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شعبہ کے داخلی کمرے میں آگ لگائی جس سے کمرے میں موجود فرنیچر کو نقصان پہنچا تاہم آگ پر فوری طور پر قابو پالیاگیا،تاہم وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا زاکر صبح پانچ بجے دوبارہ شعبہ میں پہنچے اور خود معاملہ کی نگرانی کر کے طلباء کو منتشرکیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے میں جو بھی ملوث ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی گروپ سے ہو ان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔