نواب امان اللہ زہری کی وڈھ میں سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

پیر 22 جنوری 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ خان زہری نے گذشتہ شب وڈھ میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ یہاں کے مثبت روایات اور معاشرے اقدار کے لحاظ سے قابل افسوس ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہاں کے سیاسی قومی گھروں پر یکے بعد دیگرے ہونے والے بزدلانہ واقعات کی ہمارے مثبت قبائلی روایات کسی بھی حوالے سے اجازت نہیں دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی روایات میں سیاسی اور قبائلی رہنمائوں اکابرین کے گھروں کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کی خرابی کو جواز بنا کر ہمارے مثبت اعلیٰ روایات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں آج بھی صوبے میں افراتفری مظالم ناانصافیوں کا دور دورا ہے اور حکومت حالات کو بہتر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں آئے روز بے گناہ افراد کی قتل و غارت گری اور قبائلی عمائدین سیاسی رہنمائوں کے گھر بھی محفوظ نہیں ہیں، حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے پالیسیوں میں یہاں کے قومی رہنمائوں اور عوام کی مرضی و منشاء کو شامل کئے بغیر عوام کے مسترد شدہ عناصر کی مکمل چھوٹ دی کہ وہ جہاں چائیں حالات کو خراب کرکے یہاں کے سیاسی یہاں کے حقیقی قوم وطن دوست رہنمائوں کیلئے مشکلات و مسائل پیدا کریں اور حقیقی قوم وطن دوست رہنمائوں کی عوام اور قوم دوستی پر مبنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کی جارہی ہے تاکہ حکمران اور ان کے گماشتے اپنے استحصالی پالیسیوں جاری لوٹ کھسوٹ مراعات کرپشن اقتدار کو تقویت پہنچائے لہذا انہوں نے کہا کہ اکسیوں صدی میں مزید ایسے واقعات سے ہمارا صوبہ متحمل نہیں ہوسکتا لہذا حکمران اپنے ماضی کی غلط اور ناقص پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئے یہاں کے حقیقی قوم وطن دوست ہر دلعزیز قومی قیادت اور پارٹیوں کی سیاست سے گریز کریں ورنہ یہاں کے حالات حکمرانوں اور ان کے گماشتوں کے قابو سے باہر ہونگے جوکہ بااختیار قوتوں پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :