پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز اور بھارت کی آئی پی ایل کی فرنچائزز کے درمیان روابط قائم ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 22 جنوری 2018 21:38

پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز اور بھارت کی آئی پی ایل کی فرنچائزز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کیلئے 3 فرنچائزز نے ویڈیو انالسٹ کی ذمہ داریوں کیلئے آئی پی ایل کے ساتھ کام کرنیوالے پروفیشنلز سے رابطہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈشن 22 فروری سے شروع ہورہا ہے۔چھ میں سے تین فرنچائزز نے ویڈیو انالسٹس کی جاب کیلئے بھارت سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل انالسٹس سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائٹیڈ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے آئی پی ایل کے ساتھ کام کرنیوالے پروفیشنل ویڈیو انالسٹس کو تیسرے ایڈیشن کیلئے اپنے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ویڈیو انالسٹس کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے جو کہ وسیم اکرم کی تجویز پر ملتان سلطان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور اسلام آباد کے ہیڈ کوچ وقاریونس کی مدد کیلئے بھی آئی پی ایل کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے پروفیشنل انالسٹس کی تقرری جلد متوقع ہے۔