غضنفر بلور چھٹی بزنس سارک بزنس لیڈرکانفرنسکھٹمنڈو میں وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پیر 22 جنوری 2018 21:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور چھٹی بزنس سارک بزنس لیڈرکانفرنس (ایس بی ایل سی) کھٹمنڈو میں وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چھٹی سارک بزنس لیڈر کانفرنس نیپال میں 16 سے 18 مارچ 2018ء کو ہو گی۔

(جاری ہے)

چھٹی سارک بزنس کانفرنس وہ پلیٹ فارم ہے جس میں سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور بزنس لیڈران، سیاسی نقطہ نظر رکھنے والے تعلیمی امور کے ماہرین صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد اور جنوبی ایشیاء کی متفرق سماجی شخصیت جو معاشرتی سیاسی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں شرکت کریں گے جس سے سائوتھ ایشیاء میں مختلف معاشرتی اور تجارتی امور میں باہمی تعاون کو ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

سارک بزنس لیڈران اس کانفرنس میں تجارتی اور سرمایہ کاری سیکٹر میں باہمی تعاون پر غور کریں گے۔ 500 سے زائد تجارتی لیڈران مختلف شعبوں میں سے وابستہ انٹرنیشنل ایکسپرٹ اور نامور شخصیات جن کا تعلق پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر سے ہو گا۔ اس کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے سارک ممالک کے تجارتی حلقوں پر گہرا تاثر چھوڑیں گے اور اس خطہ کی معاشی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :