مدرسے کے استاد کے بہیمانہ تشدد سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں تشدد اور قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں

پیر 22 جنوری 2018 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) مدرسے کے استاد کے بہیمانہ تشدد سے اس کا 10 سالہ شاگرد جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں عید گوٹھ میں مدرسے کے قاری نظام الدین نے گزشتہ روز اپنے شاگرد 10 سالہ محمد حسین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھی سے مارا پیٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

قاری کے تشدد کے باعث بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بچے کے اہل خانہ نے قاری کو معاف کردیا اور اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کرکے اس کی تدفین کردی۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں تشدد اور قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :