پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

پیر 22 جنوری 2018 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائی. ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں. اے ڈی خواجہ نے کہاکہ حساس یوسیز میں تھانہ پولیس, پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔

پولیو ڈراپس مہم کے دنوں میں ناصرف انٹیلی جینس کو مذید بڑھایا جائے بلکہ اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ, پکٹنگ کے مجموعی امور کو بھی مذید مؤثر بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :