ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 جنوری 2018 21:32

ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22جنوری 2018ء)ایس ایس پی راؤ انوار پر گزشتہ دنوں ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔خود کش حملہ بھی جعلی نکلا۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث ایس ایس پی راؤ انوار بری طرح پھنس چکے ہیں ۔گزرتے وقت کے ساتھ انکے گرد گھیرا بھی تنگ ہوتا جا رہا ہے اور وہ مسلسل الزمات کی زد میں ہیں ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔نقیب اللہ پولیس مقابلے کے بعد خود کش حملہ بھی جعلی نکلا۔حملے سے پہلے مبینہ ملزم کو آتش گیر مادہ سے بھری جیکٹ پہنائی اور بعد میں اسے آگ لگا دی ۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق جیکٹ میں بارودی مواد نہیں تھا جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے شواہد بھی نہیں ملے۔