تنظیم اسپورٹس فٹبال کلب گذری کے زیراہتمام یوسی31 کہکشاں کے تعاون سے گذری پلے گراؤنڈ میں آل کراچی ولی محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2018 کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ افتتاح ہوگیا

پیر 22 جنوری 2018 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) تنظیم اسپورٹس فٹبال کلب گذری کے زیراہتمام یوسی31 کہکشاں کے تعاون سے گذری پلے گراؤنڈ میں آل کراچی ولی محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2018 کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ افتتاح ہوگیا۔افتتاحی روز کھیلے گئے نمائشی میچ میں نیشنل بینک اور ریحان ایف سی کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

اس قبل اکیڈیمز کی ٹیموں پر مشتمل میچ میں گیسٹ فارما یوتھ اکیڈمی نے ریحان یوتھ اکیڈمی کو ایک سخت مقابلے کے بعد2-0 سے شکست دیدی۔ گذری پلے گرائونڈ میں اسپورٹس اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں موجود رہی۔۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی پی پی پی کے رہنما نجمی عالم، ایم پی اے جاوید ناگوری، خلیل ہوت، ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی کرم اللہ وقاصی چیئرمین یوسی31 کہکشاں، سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ کے ہمراہ فٹبال کو کک لگاکر کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور ڈی ایف اے ملیر کے صدر فتح محمد بلوچ، سیکریٹری شاہد تاج ، ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ، کریم بخش چانڈیو، غلام شبیر،آصف شاہ، ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری عبدالحفیظ بروہی اور ایونٹ کوارڈینیٹر محمود علی خان ،سرپرست انور بروہی، ٹیکنکل کمیٹی عبدالصمد جناح، اختربروہی، محمد خان، ابراہیم بلوچ، کاشف بروہی،نعمان بروہی، نگران کمیٹی ریاض، عبدالوحید،رضا خان، محمد سلیم سماء، نوید فرحان، انچارچ کیمٹی حفیظ بروہی، اکبر لاکھو، ارشاد خان، مالک، زبیر اور آصف خان،اظہر بھائی، اقبال کشمیری، ایشلے ڈین جانی،رضا خان، حاجی اعجاز، گلزار بلوچ،ناصر بھائی، سجاس کے صدر سینئر اسپورٹس جرنلسٹ طارق اسلم، سمیت دیگر موجود تھے۔

افتتاحی میچ میں نیشنل بینک کی ٹیم ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد انٹرنیشنل پلیئرز پر مشتمل ریحان ایف کے خلاف مقابلہ ایک ایک گول سے برابرکرنے میں کامیاب ہوگئی۔ میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا۔نیشنل بینک نے تین چار اچھی موومنٹ بنائی، لیکن فاروڈز نے گول کے آسان مواقع ضائع کردیئے۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ریحان ایف سی نے پہلے ہاف کی5 ویں منٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑی شاکر لاشاری نے ایک بہترین پاس پر زین نے گول بناکر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔

ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد نیشنل بینک کے ریحان ایف سی کے گول پر دبائو بڑھاتے ہوئے ان کے گول پر تابڑتوڑ حملے کئے تاہم دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کے عمدہ کھیل نے ان کو گول کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ہاف ٹائم پر ریحان ایف سی کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں نیشنل بینک کے ابتداء سے ہی ریحان ایف سی پر گول پر زبردست حملے کئے اور کھیل کی49 ویں منٹ میں نیشنل بینک کے باسط نے بہترین کک کے زریعے گیند کو جال کی راہ دکھاکر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

اس میچ کے ریفری شاہ نواز، ڈپٹی ریفری عمران فیصل، نذیر،میچ کمشنر جاوید بروہی اور میڈیا کوارڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔ اس قبل دواکیڈمیز کی ٹیموں ریحان یوتھ اکیڈمی اور گیسٹ فارما یوتھ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا میچ گیسٹ فارما یوتھ اکیڈمی نے 2-0سے جیت لیا۔ پہلے ہاف میں گیسٹ فارما یوتھ اکیڈمی کی جانب سے شبیر نی20 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلوادی۔

جس کو دوسرے ہاف میں شاکر نی74 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو2-0 سے سرخرو کردیا۔ ریحان یوتھ اکیڈمی کی ٹیم عمدہ کھیل کے باوجود میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ ریفری مختیار، ڈپٹی اعجاز،سکندر اور میچ کمشنر غلام سرور تھے۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر فلڈ لائٹس میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس کے ساتھ بلوچستان کے نامور گلوکار اختر چنال نے اپنا مشہور گانا دانہ پے دانہ پیش کرکے زبردست داد وصول کی۔ تقریب میں مہمانوں میں سندھی ثقافت اجرک کا تحفہ سمیت پھولوں کے گلدستے بھی دیئے گئے۔ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :