حیدرآباد،ڈائریکٹر جنرل سند ھ کچی آبا دیز اتھا رٹی کا مختلف کچی آبا دیو ں کا دورہ

پیر 22 جنوری 2018 21:30

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)مشیر وزیر اعلیٰ سندھ مرتضیٰ بلو چ کی ہد ایت پرڈائریکٹر جنرل سند ھ کچی آبا دیز اتھا رٹی ڈاکٹر اقبال سعید کا مختلف کچی آبا دیو ں کا دورہ ،اس مو قع پرڈپٹی ڈائریکٹرجنرل کچی آبادی شہریار آفریدی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹراقبال سعید نے فاطمہ جناح کالونی لطیف آباد، اسد آباد، نہال شاہ کالونی، بچل سولنگی گو ٹھ سمیت مختلف کچی آبا دیوں کا تفصیلی دورہ کیا اور آبادیوں میں مکینوں سے در پیش مسائل معلوم کئے اور موقع پر ہی افسران کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے اقداما ت بروئے کا ر لا ئیں ،تا کہ کچی آبا دی کے مکینو ں کو درپیش مسا ئل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں انہوں نے آبا دیوں میں نکا سی آب سمیت و دیگر مسائل کا با خو بی جا ئز ہ لیا اور متعلقہ محکموں میں سے بھی رپورٹ طلب کی ہے انہوں نے علا قہ مکینوں کے ما لکا نہ حقوق کے حو الے سے مختیا ر کار لطیف آباد وقاسم آباد کو لیٹر ارسال کیا ہے کہ وہ ڈیمارگیشن کاکام جلد از جلد مکمل کروالیں تا کہ علاقہ مکینوں کو دستاویزات کی قانونی کارروائی مکمل کر کے مالکانہ حقوق فراہم کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈوائزر مر تضی بلوچ کی ہدایت پر وہ تمام کچی آبادیوں کو دورہ کر رہے ہیں تاکہ کچی آبادیوں کے مکینوں کے مسائل کا فوری تدارک ہو سکے۔