حیدرآباد، تمام محکموں کی خالی آسامیوں کے اعداد و شمار جمع کرنے کیلئے اجلاس

پیر 22 جنوری 2018 21:30

ْ حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ون) حیدرآباد غلام قادر جونیجو نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ صوبے کے تمام محکموں کی خالی آسامیوں کے اعداد و شمار جمع کررہی ہے تاکہ ناصرف بیروزگار نوجوانوں بلکہ خصوصی طور پر معذور بیروزگار لوگوں کو روزگار سے لگایا جاسکے یہ بات انہوں نے شہباز ہال حیدرآباد میں متعلقہ محکموں کے افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کچھ افسران کی غیرحاضری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہائی کورٹ کے احکامات ہیں اس میں کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیںکی جائے گی اس لیے تمام محکمے پابندی سے ہمیں خالی آسامیوں کے متعلق جلد سے جلد آگاہی مہیا کریںانہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ محکمے بھرپور تعاون کریں تاکہ معذوروں کو ملازمتوں میں کوٹہ کے تحت حصہ میسر ہوسکے۔