کروڑوں روپے کی 17ایکٹر سے زائدسرکاری اراضی چائنا کٹنگ کے ذریعے فروخت کرنے والی9افرادگرفتار

پیر 22 جنوری 2018 21:30

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)کروڑوں روپے مالیت کی 17ایکٹر سے زائدسرکاری اراضی چائنا کٹنگ کے ذریعے فروخت کرنے والی9افراد کوپولیس نے گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ،ملزمان نے تعلقہ لطیف آباد میں ٹنڈومحمد خان روڈ پردیہہ پوڑا رعتی تپوکھتڑ میں یواین نمبر8کی 17ایکٹر سے زائد اراضی پر پلاٹوں کی فروخت شروع کررکھی تھی ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد سلیم راجپوت کے حکم پرحیدرآباد اوراسکے گردونواح میں سرکاری اراضی پر قبضہ اورچائناکٹنگ کے ذریعے فروخت کرنے والی لینڈمافیا کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ لطیف آباد کے دیہہ پوڑا رعتی تپوکھتڑ میں یواین نمبر8کی 17یکٹر سے زائد سرکاری اراضی پر قبضے اورچائناکٹنگ کے ذریعے فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریونیوافسران کو لینڈمافیا کے خلاف کاروائی اورسرکاری اراضی لینڈمافیا سے واہ گزار کرانے کا حکم دیا جس پرہوسٹری پولیس نے تعلقہ لطیف آباد کے تپیدار محمداشفاق احمد ولدنورمحمد خان مگسی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر09/2018زیردفعہ 447-468-471-420.PPCدرج کرکے 9ملزمان محمد قربان علی ولد عبدالرحمن انصاری،عبداللہ ولد عبدالوحیدبہلم پٹھان،محمد اکبرولد عبدالقیوم قریشی ،راشد حسین ولد زاہدحسین شیخ،شبیراحمد ولد فتح محمدشیخ،سراج ولد منظورانصاری،محمدچاندولد ظہورشیخ،اخترعلی ولد محمد احمدبلوچ،اجمل بہاری،آغاجاوید کو گرفتار کرلیا،جبکہ ایک درجن سے زائد ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے�

(جاری ہے)