فنکار علاقائی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں، مرزا سہیل بیگ

پیر 22 جنوری 2018 21:30

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) فنکار علاقائی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے باعث نہ صرف ثقافت کی ترویج و ترقی ہوتی ہے بلکہ عوام کے لیے معیاری اور سستی تفریح بھی مہیا ہوتی ہے اس لیے مقامی فنکاروں کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ میوزک شو کے اختتام پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شکور نے تمام شرکا ء کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ مری آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کر رہی ہے اور یہ تقریب اس سلسلے کی کڑی تھی۔ فنکاروں میں ارم عباسی، عامرعلی، شیخ حق نواز ،اجمل بھٹی، عطیہ بھٹی ،کومل منظور، عثمان عباسی، ذوالقرنین عباسی اور اسلم شامل تھے جنہوں نے پہاڑی، پنجابی اور اردو گیت گا کر سامعین سے خوب داد وصول کی۔