ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کا میاب زندگی گزار سکتے ہیں

چیئر مین اسلا می نظریا تی کو نسل ڈاکٹرقبلہ ایا ز، قاری سیف اللہ سیفی اور دیگر مقررین کا سالانہ سیرت کا نفرنس سے خطاب

پیر 22 جنوری 2018 21:30

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کا میاب زندگی گزار سکتے ہیں، آپ ﷺنے سب سے ہمیشہ امن اور صبر کا درس دیا، سی پیک کے آغاز کے بعد پاکستان بہت جلد ایک ابھرتی ہو ئی معاشی ریا ست بننے جا ر ہاہے، اس کے لیے ہمیں امن لا نا ہو گا تاکہ ہما ری آنے والی نسل ایک بہتر زندگی گزار سکے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئر مین اسلا می نظریا تی کو نسل پاکستا ن ڈاکٹرقبلہ ایا ز ،خطیب کو ہسا ر قاری سیف اللہ سیفی اور دیگر مقررین نے پی سی بھوربن مری میں سالانہ سیرت کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ مسلما نو ں کے زوال کی بڑی وجہ اسلا می تعلیما ت سے دوری ہے، تمام انبیا ء اور صحابہ نے ہمیشہ صبر اور امن کا درس دیا، جو حضور ﷺکے دشمن تھے وہ آپﷺ کی سیر ت کو دیکھ کر مسلمان ہو ئے اور اسلا م کے لیے قربانیا ں بھی دیں۔ تقریب میں سا بق سٹی نا ئب نا ظم مرزا سہیل بیگ ،قاری را شد نواز عباسی ،میڈیا کوآرڈینیٹر پی سی میا ںخا لد محمود اور نو تعینا ت ایس ایچ ار شداداد بھی موجود تھے۔