(ن) لیگ حکومت نے اندھیروں کو روشنیوں میں اور دہشت گردی کو امن و سلامتی میں بدلا، مسلم لیگ (ن) نہ صرف سینٹ میں اکثریت لے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات بھی جیتے گی، نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس کچھ نہیں ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو کارخانے چلتے ہیں اور لوگوں کو روزگار ملتا ہے
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ کی مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ سندھ کے وفد سے بات چیت
پیر 22 جنوری 2018 21:22
(جاری ہے)
اس موقع پر سینٹرسلیم ضیاء،نائب صدر مسلم لیگ(ن)سندھ علی اکبرگجراورکراچی ڈویڑن کے صدرسید منور رضابھی موجود تھے۔وفد میں لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اعوان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صابر شاہ ،صدر کراچی ڈویڑن ڈاکٹراکرم ملک ،جنرل سیکرٹری ارشد شاہ ،نائب صدر محبوب الٰہی ،ضلع کورنگی کے صدر ہارون خٹک اور کراچی ڈویڑن کے میڈیا کوآرڈی نیٹرعبدالحمید بٹ سمیت دیگربھی شامل تھے۔
سنیٹرمشاہداللہ خان نے کہاکہ سینٹ اور آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ہمیں کوئی ڈر نہیں، ڈر ان کو ہے جو سازش کر رہے ہیں۔ کرپشن پر بھاشن دینے سے قبل ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے ماضی کے ان حکمرانوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کے ذمہ دار یہی حکمران تھے، جنہوں نے ذاتی لالچ ، کرپشن اور حرص کے ذریعے منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کی اور ملک میں اندھیروں کا راج رہا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیاب نہیں ہوں گے،انہیںملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018ئ میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔سینٹرمشاہداللہ خان نے کہاکہ مخالفین نے ساڑھے چار سال میں سوائے گالی گلوچ ،بہتان تراشی اور دھرنوں کے کوئی کام نہیں کیا اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے لیڈر کاطرز عمل جمہوری روایات کے منافی ہے اوران عناصر نے پارلیمنٹ کے آئینی ادارے کی توہین کی ہے۔یہ وہ عناصر ہیں جنہوںنے دھرنے دے کرملک و قوم کے مسائل میں ا ضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018ء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا، اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب پورا ہو جائیگا۔ بعض نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے، مخالفین نے محمد نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے علاوہ کوئی کام ذمہ داری سے نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.