قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا ان کیمرہ اجلاس (آج) ،سیکرٹری خارجہ پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیں گی

پیر 22 جنوری 2018 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا ان کیمرہ اجلاس (آج) منگل کو ہوگا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاک بھارت تعلقات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی کشمیر کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاک بھارت تعلقات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گی ۔ سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کے حوالے سے انتظامات پر کمیٹی کو آگاہ کریں گے ۔ اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قرارداد کیلئے مسودہ پر غور کیا جائے ۔