سینیٹ میں آڈیٹر جنرل کے فرائض ، اختیارات اور ملازمت کے شرائط وضوابط (ترمیمی) بل 2017کے حوالے سے قائمہ کمیٹی خزانہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد(ترمیمی) بل سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوںکی رپورٹیں ایوان پیش

پیر 22 جنوری 2018 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) ایوان بالا میں آڈیٹر جنرل کے فرائض ، اختیارات اور ملازمت کے شرائط وضوابط (ترمیمی) بل 2017کے حوالے سے قائمہ کمیٹی خزانہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد(ترمیمی) بل 2017 اور وفاقی سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری محکموں میں گریڈ 17اور اس سے بالا خواتین آفیسرز کی صوبہ وار تفصیلات پر مشتمل قائمہ کمیٹی کابینہ سکر ٹریٹ اور ملٹری لینڈاور کنٹونمنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو ایکس لیڈر آفیسر کی تعیناتی کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی دفاع سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوںکی رپورٹیں ایوان پیش کر دی گئیں۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر نسرین جلیل نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جگہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی آڈیٹر جنرل کے فرائض ، اختیارات اور ملازمت کے شرائط وضوابط (ترمیمی) بل 2017کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر ہدایت اللہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی جگہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد(ترمیمی) بل 2017پر کمیٹی کی رپورٹ اور وفاقی سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری محکموں میں گریڈ 17اور اس سے بالا خواتین آفیسرز کی صوبہ وار تفصیلات پر مشتمل رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔

سینیٹر جاوید عباسی نے دستور (ترمیمی) بل2017ہر قائمہ کمیٹی قانون انصاف کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ سینیٹر محسن عزیز نے قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اور سینیٹر باز محمد خان نے قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ سینیٹر سجاد حسین طور نے رحمان ہائی وے پر موٹروے پولیس کے افراد کی تعیناتی کیلئے منظوری نہ دینے کے حوالے سے معاملہ پر قائمہ کمیٹی مواصلات کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے ملٹری لینڈاور کنٹونمنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو ایکس لیڈر آفیسر کی تعیناتی کے معاملہ پر رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔