ایوان بالا میں حکومت کو سبکی کا سامنا ، حکومتی مخالفت کے باوجود ایف آئی اے کو آزاد اور خودمختار ادارہ بنانے اور حکومتی مداخلت سے آزاد کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی کمیشن بل 2018ایوان میں پیش

چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کردیا

پیر 22 جنوری 2018 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) ایوان بالا میں حکومت کو سبکی کا سامنا ، حکومتی مخالفت کے باوجود وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) کو آزاد اور خودمختار ادارہ بنانے اور حکومتی مداخلت سے آزاد کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی کمیشن بل 2018ایوان میں پیش کر دیا گیا،بل پاکستان تحریک انصاف کے رکن سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بل کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کر دیا،اجلاس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کی ممانعت ایکٹ 1890میں مزید ترمیم کا بل (جانوروں کیساتھ ظلم کی ممانعت(ترمیمی) بل 2018 اور سوک ایجوکیشن کے فروغ اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور فرائض کے حوالے سے نیشنل سوک ایجوکیشن بل 2017ایوان میں پیش کئے گئے ، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفرکردیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سحر کامران نے تعیزرات پاکستان اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1998میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ایوان میں پیش کیا ۔ حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کی گئی جس پر چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفرر کردیا ۔ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) کو آزاد اور خودمختار ادارہ بنانے اور حکومتی مداخلت سے آزاد کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کیلئے نئے قانون کے نفاذ کیلئے وفاقی تحقیقاتی کمیشن بل 2017ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کی حکومت نے مخالفت کی ۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ووٹنگ کرائی ۔ تحریک کی حمایت میں 26جبکہ مخالفت میں 22ووٹ ڈالے گئے ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بل کے تحت ایف آئی اے کو حکومت کی مداخلت سے آزاد کرا کے ایک خودمختار اور آزاد ادارہ بنانے کیلئے شقیںشامل ہیں اور یہ انتہائی اہم اور جامع بل ہے ۔ اجلاس میں جانوروں کے ساتھ ممانعت ایکٹ 1890میں مزید ترمیم کا بل (جانوروں کیساتھ ظلم کی ممانعت(ترمیمی) بل 2018سینیٹر کریم خواجہ نے ایوان میں کیا جبکہ سینیٹر سحر کامران نے سوک ایجوکیشن کے فروغ اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور فرائض کے حوالے سے نیشنل سوک ایجوکیشن بل 2017ایوان میں پیش کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹر نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفرکردیے ۔

متعلقہ عنوان :