صوبائی الیکشن کمیشن پنجگور کی خراب امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ مرد شماری کرا ئے

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء وضلعی جنرل سیکرٹری پنجگور اشرف ساگرہ بلوچ کاپریس کانفرنس سے خطاب

پیر 22 جنوری 2018 21:20

کوئٹہ ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء وضلعی جنرل سیکرٹری پنجگور اشرف ساگرہ بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن پنجگور کی خراب امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ مرد شماری کرائے تاکہ پنجگورکے عوام مرد شماری کے عمل سے محروم نہ رہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخلیل الفت ،عابد سلیم بلوچ اورولی دشتی بھی موجودتھے ۔اشرف ساگرہ بلوچ نے کہاکہ جس وقت مرد شماری کرائی گئی اس وقت حالت خراب ہونے کی وجہ سے پنجگورکے بہت سے عوام مرد شماری کے عمل سے محروم رہئے اس لیے تمام پارٹیوں کے نمائند گی کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشنر سے اپیل کرتے ہیں کہ پنجگورکے شورش زد ہ علاقوں میں دوبارہ مردشماری کرائی جائے تاکہ پنجگورکے عوام مرد شماری کے عمل سے محروم نہ رہے ۔انہوںنے کہاکہ آبادی نہ لکنے کی وجہ سے ہماری صوبائی اسمبلی نشست کم ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :