پولیس چوکی ڈھرنال کی کارروائی‘ قمار بازی میں مصروف 8 کھلاڑی گرفتار

پیر 22 جنوری 2018 21:12

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پولیس چوکی ڈھرنال کی کارروائی، قمار بازی میں مصروف 8 کھلاڑیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا‘ دائو پر لگی نقدی،موبائل فون اور آلات قمار بازی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ڈھرنا ل نے اطلاع پر کہ چند اشخاص موضع لانیوالہ میں جواء کھیلنے میں مصروف ہیں اگربروقت کارروائی کی جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں‘ سب انسپکٹر ملک غلام حسن نے پولیس پارٹی کے ہمراہ لانیوالا میں کھلی جگہ پر جواء کھیلنے میں مصروف ملزمان کو گھیر لیا جہنوں نے پولیس کو دیکھ کر دائو پر لگی رقم کو غلط ملط کر کے بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے 8 ملزمان محمد مظفر ولدحیات محمد،محمد رمضان ولد لال خان،طاہر محمود ولد مظفر خان،سعادت خان ولدمحمد خان،محمد جاویدولد محمد امین،محمد اکثر ولد عبدالوہاب،محمد اسحاق ولد فضل الٰہی ،محمد اعجاز ولد نواب خان ساکنائے لانی والہ کو پکڑ لیا جبکے محمد سرفراز ولد خدا بخش ساکن لنڈ موقع سے فرار ہوگیا۔

دائو پر لگی رقم 20 ہزار 3سو50 روپے،7 عدد موبائل مالیتی12 ہزار 5 سو روپے اور تاش کے پتے برآمد کرلیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جیل بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :