چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے انتخابات 24جنوری کو ہونگے

پیر 22 جنوری 2018 21:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن ضلع چکوال کے انتخابات 24جنوری کو چکوال پریس کلب میں ہونگے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں2018کیلئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ انتخابات کی نگرانی چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود کریں گے۔ اس ضمن میں تمام ممبران سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنی حاضری اس انتخابی اجلاس میں یقینی بنائیں۔