چکوال،ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال کی زیر صدارت ای اینڈ کمپنیز کا اجلاس

پیر 22 جنوری 2018 21:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال کی زیر صدارت ای اینڈ کمپنیز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک امیر خان ٹمن، اے ڈی سی فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، پی او ایل، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور انچارج انٹر پرائز کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ای اینڈ پی کمپنیز کے نمائندوں نے اجلاس کو سوشل ویلفیئر کے حوالے سے اپنی اپنی کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق بتایا جس پر ممبر قومی میجر طاہر اقبال نے کہا ای اینڈ پی کمپنیز کے فنڈز کے مطابق علاقہ میں ترجیحی بنیادوں پر فلاح وبہبود کی ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نے بتایا کہ پی پی ایل 13.455 ملین کے فنڈز میں سے 90لاکھ روپے دے دو کلاس رومز گورنمنٹ ہائی سکول کرسال میں تعمیر کی منظوری دی گئی۔

جبکہ بقیہ فنڈز کیلئے متعلقہ اراکین اسمبلی کی سکیموں کے مطابق کام مکمل کیا جائے۔ اس طرح دیگر کمپنیز کی بھی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ کمپنیاں صحت، تعلیم ، واٹر سپلائی کے شعبے میں کام کر رہی ہیں اور ان شعبوں میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری ضلعی سوشل ویلفیئر کمیٹی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :