سینئر صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

پیر 22 جنوری 2018 20:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)کراچی پریس کلب میں پیر کے روز قائد اعظم انٹرنیشنل ایوارڈ، علامہ اقبال اعلیٰ کارکردگی انٹرنیشنل ایوارڈ اور بلوچستان بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی چند شخصیات کو ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں صدر کراچی پریس کلب احمد خان ملک، سیکریٹری مقصود یوسفی، سینئر صحافی خورشید عباسی، سینئر صحافی سید کرم علی شاہ، سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ اور دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب صدر ایف یو ایس پاکستان اویس جدون نے کہا کہ ثابت ہوا ہے کہ صوبہ سندھ قابلیت، ذہانت، ایمانداری اور لگن میں کسی سے پیچھے نہیں اور آج ہم فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کی جانب سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک و قوم اور عام آدمی میں شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا۔یہ تقریب فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک کی جانب سے منعقد کی گئی۔