ایوان بالا‘ اہم قومی دنوں پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو آدھا دن کھولنے کی قرارداد واپس لے لی گئی

پیر 22 جنوری 2018 20:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ایوان بالا میں یوم کشمیر، یوم پاکستان، یوم مزدور (یکم مئی)، یوم آزادی، یوم اقبال، یوم قائداعظم، عید میلادالنبیؐ اور یوم عاشور پر وفاق کے زیر انتظام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو کم از کم آدھے دن کے لئے کھولنے کی قرارداد تاکہ طلبہ ان دنوں کی اہمیت کو جان سکیں، محرک نے واپس لے لی۔

پیر کو سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی۔ حکومت نے قرارداد کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ان دنوں کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر سعود مجید نے کہا کہ ایک روز قبل سکولوں میں ان دنوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ان دنوں پر عام تعطیلات ہوتی ہیں۔ پورے ملک میں تعطیل کے باعث بچوں کو سکول میں لانا اور ان ایام کے لئے تقریبات منعقد کرنا مشکل ہے۔ انتظامی لحاظ سے اس میں مشکلات ہیں۔ اصل مقصد ان دنوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ مقصد کسی اور دن ان تقریبات کے انعقاد سے بھی پورا ہو سکتا ہے۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے یہ قرارداد واپس لے لی۔

متعلقہ عنوان :