اپنی تقریر کر کے ایوان سے چلے جانا اور دوسروں کی تقریر نہ سننا پارلیمانی روایت نہیں‘ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

پیر 22 جنوری 2018 20:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اپنی تقریر کر کے ایوان سے چلے جانا اور دوسروں کی تقریر نہ سننا پارلیمانی روایت نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میر کبیر شاہی اجلاس میں آئے تو آتے ہی زیر بحث معاملے پر بات کرنے کی اجازت طلب کی جس پر چیئرمین نے کہا کہ آتے ہی آپ نے مائیک مانگ لیا۔ دوسروں کی تقریر تو سنی نہیں۔ دوسروں کی تقریر نہ سننا اور چلے جانا پارلیمانی روایت نہیں۔ کئی ارکان اپنی تقریر کر کے ایوان سے چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :