گورنر سندھ محمد زبیر سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ملاقات

صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حالیہ دو اہم واقعات کے تناظر میں عوام میں پائی جانی والی بے چینی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 22 جنوری 2018 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے انسپکٹرجنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حالیہ دو اہم واقعات کے تناظر میں عوام میں پائی جانی والی بے چینی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے ا انتظار احمد اور نقیب اللہ کی ہلاکت کے واقعات اور ان کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی مکمل غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے حقائق کا پتہ لگانے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ متاثرہ افراد کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے ۔ آئی جی سندھ نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ ان دونوں واقعات کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہے اور ان کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ #

متعلقہ عنوان :