چوہدری نثار کی آج پریس کانفرنس متوقع

پرویز رشید کے بیان پر اپنا موقف پیش اوراز شریف سے اہم سوالات پوچھیں گے

پیر 22 جنوری 2018 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی آج (بروز منگل ) پریس کانفرنس متوقع ہے جس میں لیگی رہنما پرویز رشید کے بیان پر اپنا موقف پیش کریں گے اور پارٹی صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہم سوالات پوچھیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے آج اہم پریس کانفرنس کا امکان ہے جس میں وہ اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کے راہنما پرویز رشید کے بیان پر اپنا موقف پیش کریں گے ۔

چوہدری نثار اپنی پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی اہم سوالات کریں گے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی سر توڑ کوشش کررہی ہے لیکن چوہدری نثار پریس کانفرنس کرنے پر بضد ہیں۔

متعلقہ عنوان :