پی ایس پی نے لیاقت آباد فلائی اوورپر کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے مخالفین کی نیند یں حرام کردی ہیں ، مصطفی کمال

کراچی کے لوگوں نے اپنا مینڈیٹ اور موڈ بتا دیا ہے آئندہ آنے والے الیکشن میں کراچی سمیت سندھ بھر سے پاک سرزمین پارٹی کامیاب ہو گی

پیر 22 جنوری 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی نے لیاقت آباد فلائی اوورپر کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے مخالفین کی نیند یں حرام کردی ہیں ، کراچی کے لوگوں نے اپنا مینڈیٹ اور موڈ بتا دیا ہے اورآئندہ آنے والے الیکشن میں کراچی سمیت پورے سندھ بھر سے ڈولفن کا نشان شاندار کامیاب سے ہمکنار ہو گی۔

ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں ٹاون آفس کی افتتاحی تقریب کے مو قع پر شرکائ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر پی ایس پی کے مائیں، بہنیںِ بزرگ سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ دو لوگوں سے شروع ہونے والی یہ پارٹی جس کو آج دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے اس کو اتنی کامیابی ملنا ہمارے حق اور سچ موقف کی فتح ہے ہمارا نظریہ ملک کے کونے کونے میں پھیل رہا ہے اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے اس شہر کی زمہ داری چوروں کے پاس ہے ان کے ہر علاقے میں ایم این اے اور ایم پی اے موجود ہیں کس منہ سے یہ دوبارہ عوام سے ووٹ مانگیں گے انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کہا جائے تو کہا جاتا ہے کہ اختیارات نہیں ہیں اگرانشاللہ آئندہ الیکشن میں ہم جیتنے کے بعد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔دریں اثنائ پاک سر زمین پارٹی چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ تعلیم کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک سانچے کی حیثیت رکھتی ہے اگر محکمہ تعلیم کا نظام بگڑ جائے تو قوم اورپاکستان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی کے مختلف جامعات سے طلبہ و طالبات کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن نیشنل کؤنسل محمد طحہ بھی انہوں نے کہاکہ پاکستان کاروشن مستقبل طلبائ اور طالبات سے وابستہ ہے اس لئے تعلیمی اداروں میں طلبائ کو جدید علوم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مفاد پرستوں کی جنگ میں کئی نسلیں کٹ گئیں ہیں اور ایک نسل تیار کھڑی ہے ہمیں اس نسل کو بہتر مستقبل کا خواب دکھانا ہے اور اس کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مواقع اسی ملک میں پیدا کرنے ہیں تاکہ یہ نسل غیر ممالک جانے کے بجائے اپنے ملک میں رہ کر اپنی صلاحیتین اس کی تعمیر و ترقی میں صرف کریں موجودتھے ملاقات کے دوران طلبہ اور طالبات نے 25 جنوری 2018جو ہونے پی ایس پی کے تحت یوتھ کنونشن میں شرکت کے کی یقین دہانی کرائی۔