چوہدری نثار کی جانب سے جلد پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ

پریس کانفرنس میں ڈان لیکس اور پاناما کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کیے جائیں گے، پارٹی کو خیر آباد کہنے یا نہ کہنے کے حوالے سے بھی حتمی اعلان کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 22 جنوری 2018 20:50

چوہدری نثار کی جانب سے جلد پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) چوہدری نثار کی جانب سے جلد پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اور سینئر صحافی و اینکر ندیم ملک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جلد پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پروگرام کے دوران مزید بتایا گیا ہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے پریس کانفرنس میں ڈان لیکس اور پاناما کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار اپنی پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب دیں گے اور کچھ نئے انکشافات بھی کریں گے۔ چوہدری نثار شریف خاندان کے حوالے سے بھی کچھ انکشافات کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چوہدری نثار اپنی پریس کانفرنس میں پارٹی کو خیر آباد کہنے یا نہ کہنے کے حوالے سے بھی حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ شہباز شریف کی مفاہمتی کوششوں کے باوجود نواز شریف کی جانب سے ملاقات سے انکار کرنے کے بعد چوہدری نثار کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ تاہم ابھی یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ پریس کانفرنس کب اور کہاں کی جائے  گیا۔