ٹنڈوالہ یار، حیسکو کی جانب سے ڈیڈکشن اور اوور بلنگ کی روک تھام کے لئے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی حیسکو آفیس پہنچ گئے

اے سی حیسکو حیدرآباد ایکسین ٹنڈوالہ یار سمیت حیسکو کے افسران سے ملاقات ملاقات کے دوران ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی نے حیسکو کے افسران پر زور دیا کے وہ صارفین پر ڈیڈکشن اور اوور بلنگ کا سلسلسہ جلد از جلد بند کرے

پیر 22 جنوری 2018 20:43

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار نے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حیسکو کی جانب سے صارفین پر ڈیڈکشن اور اوور بلنگ کی روک تھام کے لئے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار حیسکو آفیس پہنچ گئے ۔ اے سی حیسکو حیدرآباد ایکسین ٹنڈوالہ یار سمیت حیسکو کے افسران سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی نے حیسکو کے افسران پر زور دیا کے وہ صارفین پر ڈیڈکشن اور اوور بلنگ کا سلسلسہ جلد از جلد بند کرے پولیس حیسکو کی بقایاجات کے لئے حیسکو کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کرے گی ۔

اس موقع پر اے سی حیسکو حیدرآباد اکبر درانی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹنڈوالہ یار میں حیسکو کے صارفین پر3ارب روپے کی بقایاجات ہے جہاں بقایاجات ہونگے وہاں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا صارفین اپنے بقایاجات ادا کرے تاکہ انہیں کم سے کم لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو کے بقایاجات کے لئے محلہ سطح پر کمیٹی بنائی جائے گی تاکہ حیسکو کی ریکوری زیادہ سے زیادہ ہوسکے حیسکو کے افسران کو چاہئے کہ وہ صارفین پر ڈیڈکشن اور اوور بلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے پولیس امن و امان کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے بجلی صحت تعلیم پانی کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردارادا کرے گی جب عوام کو بجلی صحت تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات مسیر ہونگی تو ضلع ٹنڈوالہ یار ترقی کرے گا ۔

(جاری ہے)

بعد اذاں حیسکو اے سی حیدرآباد اکبر درانی ، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی، ایکسین حیسکو ٹنڈوالہ یار غلام فاروق تنیو ، اور دیگر حیسکو افسران نے صارفین کو بجلی کی سہولت کو یقینی بنانے اور ڈیڈکشن اوور بلنگ کے خاتمے کے لئے مشاورت کی ۔ بعد اذاں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار آفتاب نظامانی کی جانب سے عوام کو ڈیڈکشن اور اوور بلنگ سے نجات دلانے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کی جانے والی عملی کاوش کو بے حد سرایا ۔#