پیپلز پارٹی جمہوریت کی نہ صرف حامی بلکہ اس کی محافظ واحد سیاسی جماعت ہے، وقار مہدی

جس کے مثبت جمہوری کردار کے بدولت پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل فروغ پا رہا ہے،جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ

پیر 22 جنوری 2018 20:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی نہ صرف حامی بلکہ اس کی محافظ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے مثبت جمہوری کردار کے بدولت پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل فروغ پا رہا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی اگر چاہتی تو موجودہ حکومت ن لیگ کبھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی جمہوریت سے یہ ازلی کمٹمنٹ ہے کہ جمہوریت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جس کی زبان عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے نہیں تھکتی لیکن ہر ماہ باقاعدگی سے وہ خود اور اس کے ایم این ایز تنخواہیں ، مراعات اور ٹی اے ڈی اے وصول کرکے شرمندہ تک نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان ایک پلانٹڈ شخص ہے جیسے سیاسی چغہ پہنا کرمیدان میں اتاراگیا ہے لیکن آج اس کی پارٹی کے ورکرز اور رہنما باغلیں چھانک رہیں ہیں کہ کس طرح پارلیمانی جمہوریت کی تسلسل کا بوجھ اٹھائیں۔2018 کے ہونے والے انتخابات عمران خان پر واضح کر دینگے کہ سیاست میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30سال کے نوجوان ہیں جبکہ عمران خان خیر سے 64 کے ہوچکے ہیں۔لہذا نوجوانوں کی اصل قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے جو انشاء اللہ پاکستان کے نوجوانوں کو ان کے خوابوں اور امنگوں کے مطابق منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔ #