مولانا حسین اعوان پروانہ شمع رسالتؐ ،پاسبان ختم نبوت تھی:علماء

ْدارالعلوم حنفیہ لبرٹی میں تعزیتی ریفرنس ،چاروں مسالک علمائِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی شرکت

پیر 22 جنوری 2018 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین مجاہد ختم نبوت مولانا حسین احمد اعوان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ لاہور میں علامہ شعیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چاروں مسالک علمائِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا محمد امجد خان،علامہ زبیر احمد ظہیر،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری،ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان،مولانا یوسف احرار،میاں محمد اویس،پیرزادہ محمد عثمان نوری،مفتی احمد علی ثانی،مولانا محمد نعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین،علامہ محمد شفیع جوش ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،ڈاکٹر عبد الغفور راشد،مولانا عاصم مخدوم،مولانا اسد اللہ فاروق،پیر بدر منیر سیفی،حاجی عامر رشید،علامہ اصغر عارف چشتی،حافظ نعمان حامد،مولانا الطاف الرحمن،قاری محمد منسوب رحیمی،مولانا محمد حنیف حقانی،ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا محمود الحسن قاسمی،مولانا یونس حسن،مولانا ضیاء الرحمن فاروقی،مولانا عبد الجبار سلفی،علامہ وقار الحسنین نقوی،صاحبزادہ مصطفیٰ چشتی،مولانا زبیر ورک ،قاری عباس علی صدیقی اور مولانا محمد عثمان فاروقی ودیگر علماء نے شرکت کی اور ممتاز عالم دین مولانا حسین احمد اعوان کی نصف صدی پر محیط دینی خدمات کو زبردست سراہا اور کہا کہ مولانا حسین اعوان پروانہ شمع رسالتؐ اور پاسبان ختم نبوت تھے پوری زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب میں صرف کی انکی عظیم دینی ،ملی ،قومی خدمات انتہائی ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ مولانا اعوان مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔