ٹرمپ کا فلسطین کے حوالے سے اعلان غیر مہذب اور غیر اخلاقی ہے،امت مسلمہ کو صیہونی طاقتوں کی حرکتوں پر نظر رکھنی ہو گی،راجہ ناصرعباس جعفر ی

پیر 22 جنوری 2018 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا فلسطین کے حوالے سے اعلان غیر مہذب اور غیر اخلاقی ہے۔امت مسلمہ کو صیہونی طاقتوں کی حرکتوں پر نظر رکھنی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادبی حلقہ بذم فلسطین کے شرکاء سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کویت کے ادبی حلقہ بزم فلسطین کے زیراہتمام ایک طرحی محفل مشاعرے اہتمام کیا گیا -پاکستان سے معروف شعرا سیدقمرحیدرقمر اور سید فراست رضوی نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ شعرائے کرام نے اپنے کلام میں دشمن کے مقابل تدبیرو عزم کیساتھ مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کے درمیان اتحادویگانگت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے خوبصورت انداز میں نظمیں پیش کیں۔

(جاری ہے)

مشاعرے کے اختتام پرفلسطین فاونڈیشن کے سرپرست اوررکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان ایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی کا خصوصی وڈیوپیغام بھی نشر کیاگیا جس میں انہوں نے فلسطین کو فلسطینیوں کا دائمی حق قراردیتے ہوئے ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو غیرانسانی غیراخلاقی اور غیرمہذب فیصلہ قراردیا اور انہوں نے امت مسلمہ کو صیہونی دشمنوں کی ہرحرکت پر نظررکھنے اور اسکی چالوں کو سمجھ کر مقابلہ کرنے کی نصیحت کی اور مشاعرے کے منتظمین شعرا اور شرکا کو اس دشمن شناس فکری کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس مشاعرے میں پاکستان کی تمام سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں بشمول پیپلزپارٹی کویت، مسلم لیگ (ن) لیبرونگ کویت ، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی سوسائٹی ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت ، پیغام حق واتباع اہلسنت کویت ، جماعت اہلسنت کویت ، ارباب فکروفن کویت ، بیداری امت مصطفی کویت ، مومنین کویت ؛ پنجتن سوسائٹی کویت ، ملت جعفریہ کویت اور دیگر مذہبی سماجی وادبی تنظیموں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :