الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں الخدمت کا وسیع نیٹ ورک رکھتی ہی: عبدالعزیز عابد

پیر 22 جنوری 2018 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام سینکڑوں پروجیکٹس شہر کے مختلف علاقوں میں فلاح وبہود کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد میں معذور افراد میں وہیل چیئر کی تقسیم کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفات ہوں یا سیلاب الخدمت کے کارکن ضرورت مند افراد کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے موقع پر آن کی آن میں کروڑ ں روپے کی فنڈنگ کرنا اور ان کو بر وقت متاثرین تک پہنچانا خدمت خلق کی ایک خاص شناخت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورجیسے بڑے شہر میں ایک ہزار یتیم بچوں کی ماہانہ کفالت ، چار ہزار سے زائد غریب متوسط طلبہ و طالبات کی تعلیم اور ہزاروں ضرورت مند افراد کی طبی ضروریات الخدمت فائونڈیشن لاہور مختلف علاقوں میں سر انجام دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بلا سود قرضوں کی فراہمی اور مرد و خواتین کے لیے باعزت روزگار کا بندوبست "مواخات " نامی پروجیکٹ کے تحت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں آلود ہ پانی بیماریوں کی اہم ترین وجہ ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن لاہور نے شہر بھر میں جگہ جگہ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر صاف پانی کی سہولت مہیا کر کے اجر عظیم کما رہی ہے ۔انہوںنے شہر کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ غربیوں ، یتیموں اور نادار لوگوں کی فلاح وبہود کیلئے الخدمت فائونڈیشن کے پشتی بان بنیں تاکہ ان کی پریشائیوں کو کم کیاجائے اور اللہ تعالیٰ کی قربت کو حاصل کیا جاسکے۔