حیدرآباد، چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کا جامشورو فلٹر پلانٹ ، پھلیلی کینال سمیت پانی کیلئے قائم ذخائر کے دورے،صورتحال پر برہمی اور مایوسی کا اظہار

پیر 22 جنوری 2018 20:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) سندھ میں عوام کو فراہم کئے جانے والے پانی کی خراب ترین صورتحال پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے حیدرآباد میں جامشورو فلٹر پلانٹ ، پھلیلی کینال سمیت پانی جمع کرنے کیلئے قائم ذخائر کے دورے کئے اور صورتحال پر برہمی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کی سخت سرزنش کی۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح اس نہر میں گند ڈالا جارہا ہے اس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، پھلیلی نہر کی صفائی کی ذمہ داری پوری ہونی چاہئے۔ نہر میں آلائش، کچرا اور فضلہ ڈالنا بند کیا جائے جس کے بعد انہوں نے ہالاناکہ فلٹر پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ایم ڈی واسا مسعود جمانی نے انہیں بتایا کہ جون تک فلٹر پلانٹ کے تمام معاملات بہتر کرلئے جائیں گے، پانی کی فراہمی کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ مسئلہ ہے جس کے بعد چیئرمین واٹر کمیشن نے کوٹری بیراج پر پانی ذخیرہ کرنے کے تالابوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افسران کو احکامات جاری کئے کہ سرکاری زمین کی حفاظت کی جائے، ہر طرح کی انکروچمنٹ ختم کرنے کے علاوہ مچھلی کا غیرقانونی شکار بھی بند کرایا جائے۔

(جاری ہے)

بعد میں جناب جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے پھلیلی نہر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد اور میونسپل کمشنر کو سخت تنبیہ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :