ضلع کونسل نوشہرہ کے اراکین کا ڈی ای اواورکنوینئرکیخلاف احتجاج

پیر 22 جنوری 2018 20:37

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت کنوینئر ضلع کونسل حاجی اشفاق احمد منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خٹک نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور ضلعی حکومت کی کارکردگی انتہائی بہتر ہے اپوزیشن بے بنیاد الزامات لگارہی ہے اگر سپورٹس فنڈ میں ان کو کوئی گھپلا نظر آتا ہے تو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جا کر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ دیکھ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ضلع کونسل میں تمام فنڈ یکساں بنیادوں پر تقسیم ہورہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلروں حاجی قیصر خان ،حاجی حسین احمد خٹک، کمال انور، زرتاج آفریدی، فلک نیاز خان، عبدالرحمان، ملک زاہد، ملک خان بشر، ظہور کاکاخیل، سید عمل شاہ، اسرار الدین، عدالت خان، نازید علی، ملک جمعہ خان، خواتین کونسلرز نوشین اور نائلہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران اسمبلی اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیرحاضر افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں اگر ضلعی کونسلروں کا عزت نفس بحال نہ کیاگیا تو ہم مجبوراً اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت نے اگر ہمارے مسائل حل نہ کئے اور غیر حاضر رہنے والے سرکاری افسران کے خلاف کاروائی نہ کی تو ہم اپنی پارٹیوں سے استعفیٰ دے دیں گے ۔ضلعی کونسلروں نے کہا کہ نہ واپڈا کی جانب سے اور بلنگ پر پیسکو کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول مومن گڑھی کی پرنسپل زبیدہ نے کرپشن کرنے کیلئے اپنے شوہر کو سکول میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا ٹھیکیدار بنا دیا۔

پرنسپل زبیدہ کو فوری طورپر مذکورہ سکول سے تبدیل کرکے اس کے خلاف تحقیقات کرائی جائے۔ ضلعی کونسلروںنے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے اور سپورٹس فنڈ کے استعمال سے فوری طورپر پابندی اٹھائیں تاکہ ضلع بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوسکے ۔ انھوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں میں سلاٹر ہاؤس فوری طورپر تعمیر کرکے نوشہرہ کلاں کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کریں کیونکہ قصائی اپنے گھروں میں جانور ذبح کرکے جانور وں کے آلائشوں کو گلی کوچوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے مختلف خطرناک قسم کے امراض پھیل جاتے ہیں اور آورہ کتوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس کے علاوہ گھروں میں ذبح کئے گئے جانوروں کو پائپوں کے ذریعے پانی دیا جاتا ہے جو گوشت کے وزن کو بڑھانے کیلئے استعمال ہوتاہے۔

اپوزیشن رہنما ملک جمعہ خان نے کہا کہ ضلع ناظم اور ضلع کونسل کنونیئر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کونسل چلانے کے اہل نہیں ہے اور ضلع کونسل ضلعی کونسلروں کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ انھوں نے ضلع ناظم نوشہرہ اورضلعی کنوئنر اشفاق کو کہا کہ پتہ نہیں انے والے انتخابات میںآپ کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے۔ حکومتی اراکین ضلع کونسل کے آداب سے بھی واقف نہیں ہے اور بے بنیاد الزامات لگا کر ضلع ناظم کی خوش آمدی پر اتر آئے ہیں لیکن خوش آمدی کرنے کے باوجود وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ضلع کونسلر قاضی واجد ، زاہد حیات اور حاجی نوشیر خان نے ضلع کونسل کے اجلاس کے دوران ممبران کوفراہم کیے جانے والے لنچ بکس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کھانے انتہائی ناقص اور مضر صحت ہے اس طرف بھی توجہ دینی چاہے۔

متعلقہ عنوان :