مولانافضل الرحمن نقیب اللہ کے والدسے تعزیت کیلئے انکے گھر گئے

پیر 22 جنوری 2018 20:36

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)جمعیت علماء اسلام (ف)کے قائدمولانا فضل الرحمن نقیب اللہ محسود شہید کی تعزیت کے لئے ملک مسعود محسود کے گھر گئے۔اس موقع پر اٴْنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقیب شہید کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔نقیب بالکل بے گناہ تھے۔اٴْن کے کیس میں جو بھی ملوث ہو اٴْن کو سزا دی جائے۔انکی شہادت پر سارا ملک غمزدہ ہے شہیدملک وقوم کا وفادار تھا نہ کہ کوئی دہشت گرد تھا۔

(جاری ہے)

میری پارٹی اور جنوبی وزیرستان سے منتخب ایم این نے قومی اسمبلی میں آواز اٴْٹھائی ہے۔اس قسم کے واقعات بڑھنے سے لوگوں کا ریاستی اداروں سے اعتماد اٴْٹھ رہا ہے۔قبائل نے اس ملک کے لئے بہت قربانیا دی ہیں۔لیکن صرف انکے حقوق کی بات کی جارہی ہے انکو حقوق نہیں مل رہے۔نقیب شہید کے ساتھ میر ی پارٹی کھڑی ہے اور اٴْنکی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اٴْنھوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان جانے کے لئے مجھ پر پابندی لگائی گئی جس کی وجہ سے میں نہیں جا سکتا۔